سلام علیکم طبتم
تمامی یاران طریقت کی خدمت میں عاجزانہ سلام پیش ہے۔ درس
فوائد الفواد (چوتھی نشست)
شروع کرتے ہیں تو آئیے محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمتہ اللہ علیہ کی مجلس میں
آپ سب کی خدمت مشق ہر نماز کے بعد یہ ذکر کریں کم از کم 3منٹ اور مقام قلب پر بہ رابطہ مرشد توجہ رکھیں اور سنیں قلبی دھڑکن
اللّٰہ ھو
اللّٰہ ھو
اللّٰہ ھو
اللّٰہ ھو
اللّٰہ ھو
اللّٰہ ھو
یہ میرے مالک و آقا جان کی تربیت کہ یہ احقر جو عرض کرتا ہے ان کو غور سے پڑھا اور سنا کرو کیونکہ یہ باتیں میری نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔۔🙇🏻♂️🪔
حقیقت میں میری ہوتی ہیں....😊🙇🏻♂️
جو ان کی باتیں ہیں وہ میری باتیں ہیں جب میں نہیں ہوں تو انہی کی باتیں ہیں تو اس میں تمہارا فائدہ ہے کیونکہ ہم تو بولتے ہیں اور بولتے ہی رہیں گے اور ہم تو ایک لاکھ 24 ہزار پیغمبر بھیج کے سمجھاتے ہیں اور سمجھاتے ہی رہیں گے اور اپنے اولیاء کرام بھیج کر......🪔🔥♥️🙇🏻♂️
وہ حق ذات انسان کے اندر ایسے چھپی ہوئی ہے انسان کیا پوری کائنات کے اندر ایسے چھپی ہوئی ہے کہ آپ کو آسانی کے طور پر میں سمجھاؤں 🔥
جیسے کپڑا ہوتا ہے کتنے کلرز کا ہوتا ہے اس کو دیکھ کے لگتا ہے کہ یہ کپڑا ہے پر اس کی حقیقت ایک کاٹن ایک روئی ہوتی ہے ابھی کپڑے کو دیکھ کے روئی تو نہیں دکھائی دیتی اس کپڑے کا رنگ دکھائی دیتا ہے کتنی قسم کا کپڑا ہوتا ہے پر اس کی حقیقت روئی ہوتی ہے کاٹن ہوتی ہے 💯🥰🌹
تو اسی طرح جس طرح کپڑے کے اندر روئی چھپی ہوئی ہے پتہ نہیں چلتا اسی طرح انسان کے اندر خدا چھپا ہوا ہے
وہ اول بھی ہے وہ اخر بھی ہے وہ ظاہر بھی ہے وہ باطن بھی ہے۔
پتہ نہیں چلتا وہ جس کو چاہے حقیقت سمجھا دے۔
