google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 DARS-E-FAWAID-UL-FAWAD NO.1-توبہ، تقوی

DARS-E-FAWAID-UL-FAWAD NO.1-توبہ، تقوی

0





فوائد الفواد

ملفوظات حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوبِ الٰہی رحمۃ اللہ علیہ

(حصہ اوّل)

خواجه راستین الملقب به رحمة للعالمین ، ملک الفقراء والمساکین شیخ نظام الحق والشرع والہدی والدین ( اللہ تعالی انہیں دیر تک زندہ رکھے، اللہ مسلمانوں کو آپ سے مستفیض کرے) کے یقین کے نہاں خانے اور تلقین کے خزانے سے یہ غیبی جواہرات اور لاریب پھول جمع کیے گئے ہیں جو کچھ آپؒ کی زبان مبارک سے سنا بعینہٖ انہیں لفظوں میں یا اس کا مطلب کسی اور عبارت میں اپنے مختصر فہم کے مطابق لکھا گیا ہے چونکہ اس مجموعے سے دردمند دلوں کو ٍفائدہ پہنچتا ہے اس لیے اسکا نام فوائد الفواد رکھا۔ 

والله المستعان وعليه التكلان

(اللہ ہی سے مدد مانگی جاتی ہے اور اسی پر بھروسہ کیا جاتا ہے)

نماز چاشت شام کی نماز کے بعد چھ رکعتوں کے بیان میں

اتوار کے روز تیسری ماہ شعبان ۷۷ ہجری کو بندہ گنہگار امیدوار حسن علا سنجری کو جو  اِن معانی کا جمع کرنے والا ہے اس شاہ فلک چاہ و ملک دستگاہ کی قدمبوی کا شرف حاصل ہوا۔ اسی وقت اس قطب آفتاب ضمیر کی بے نظیر نظروں میں معزز ہوا اور چارتر کی کلاہ عنایت ہوئی ۔ اَلْحَمْدُ لِلهِ عَلَى ذلِكَ اسی روز مقررہ نمازوں، چاشت کی نماز شام کی نماز کے چھ رکعتوں اور ایام بیض کے روزوں کو لازم جانا۔

تائب اور متقی 

تائب اور متقی زبان مبارک سے فرمایا کہ تو بہ کرنے والا متقی یعنی پر ہیز گار کے برابر ہوتا ہے متقی تو وہ ہے جس سے عمر بھر میں کوئی گناہ ظاہر نہ ہو۔ یا اس نے ساری عمر شراب نہ پی ہو، لیکن تو بہ کرنے والا وہ ہے ،جس نے گناہ کیا ہو اور پھر اس نے توبہ کر لی ہو۔ بعد ازاں فرمایا کہ اس حدیث کے مطابق دونوں برابر ہیں حدیث 

التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ

گناہ سے توبہ کرنے والا ایسے شخص کی طرح ہے جس نے کوئی گناہ نہ کیا ہو۔

پھر فرمایا جس نے گناہ اور نافرمانیاں کی ہوں اور نافرمانیوں سے حظ (حصّہ)اُٹھایا ہو جب وہ تو بہ کر کے طاعت کرے گا۔ تو اس کوطاعت میں بھی حظ (حصّہ) آئے گا۔ ممکن ہے کہ طاعت کی راحت کا ایک ذرّہ اس کی نافرمانیوں کے سارے کھلیان کو جلا دے۔ 

 مردان خدا اپنے تئیں چھپائے رکھتے ہیں 

تھوڑی دیر بعد اس کے بارے میں گفتگو شروع ہوئی کہ مردان خدا اپنے تئیں چھپائے رکھتے ہیں اور حق تعالیٰ انہیں ظاہر کرتا ہے فرمایا کہ خواجہ ابوالحسن نوری ؒ  مناجات میں عرض کیا کرتے تھے کہ: 

إِلٰهِي اسْتُرْنِي فِي بِلَادِكَ بَيْنَ عِبَادِكَ

اے پروردگار! مجھے اپنے شہر میں اپنے بندوں کے مابین پوشیدہ رکھ۔

 غیب سے آواز آئی ۔ يَا أَبَا الْحَسَنِ، الْحَقُّ لَا يَسْتُرُهُ شَيْءٌ ۔ 

یعنی اے ابوالحسن! حق کو کوئی چیز نہیں چھپا سکتی اور حق کبھی پوشیدہ نہیں رہتا۔

 پھر یہ حکایت بیان فرمائی کہ ناگور کے علاقے میں حمید الدین نام ایک بزرگ تھے ان سے سوال کیا گیا اس کی کیا وجہ ہے کہ بعض مشائخ جب تک زندہ رہتے ہیں تب تک تو مشہور رہتے ہیں لیکن مرنے کے بعد ان کا کوئی نام نہیں لیتا اور بعض وفات کے بعد  مشہور ہو جاتے ہیں؟

  فرمایا: جو زندگی میں شہرت کی کوشش کرتے ہیں وفات کے بعد ان کا نام و نشان مٹ جاتا ہے اور جو زندگی کی حالت میں اپنے تئیں پوشیدہ رکھتے ہیں وفات کے بعد مشہور ہو جاتے ہیں۔

 مشائخ کا مرتبہ 

پھر تھوڑی دیر بعد مشائخ کبار کے بارے میں گفتگو شروع ہوئی کہ ان کا مرتبہ ابدال سے بڑھ کر ہوتا ہے زبانِ مبارک سے فرا کہ ایک شخص شیخ عبدالقادر گیلانی قدس اللہ سرہ العزیز کی خانقاہ پر آیا تو دروازے پر ایک شخص کو پڑے ہوئے پایا جوخستہ حال اور ٹوٹے ہوئے پاؤں والا تھا۔ اس شخص نے شیخ صاحب کی خدمت میں عرض کی اور دعا کی درخواست کی۔ فرمایا اس نے بے ادبی کی ہے کیا ہوا؟ کون سی بے ادبی؟ فرمایا کہ وہ ابدال میں سے ہے فرمایا: کل ایک یہ اور دو  اِس کے ہمراہی ہوا میں اڑتے جا رہے تھے جب ہماری خانقاہ کے برابر آئے تو اس کا ایک یار خانقاہ سے منحرف ہو گیا اور اَدب کی وجہ سے بائیں طرف ہو کر گزر گیا دوسرا  دَا ئیں طرف سے گزر گیا، یہ بے ادبی کر کے اُوپر سے گزرا جس کی وجہ سے یہ گِر پڑا ۔

پھر اسی موقعہ پر فرمایا کہ ایک مرتبہ خواجہ جنید بغدادی ؒ عید کی رات اپنی خانقاہ میں بیٹھے تھے اور مردانِ غیب سے چار آدمی حاضرِ خدمت تھے۔ اُن میں سے ایک کو مخاطب کر کے پوچھا کہ تم صبح عید کی نماز کہاں ادا کرو گے؟ اس نے کہا مکہ مکرمہ میں۔ بعد ازاں دوسرے سے پوچھا اس نے کہا مدینہ مُنّورہ میں تیسرے سے پوچھا اس نے کہا بیت المقدس مطہر میں ۔ چوتھے سے پوچھا: اس نے کہا کہ بغداد ہی میں خواجہ صاحب ؒکی خدمت میں۔ 

چوتھے کے بارے میں آپ ؒ نے فرمایا: 

أَنْتَ أَزْهَدُهُمْ وَأَعْلَمُهُمْ وَأَفْضَلُهُمْ

توان سب سے بڑھ کر زاہد، عالم اور افضل ہے۔

  پھر تھوڑی دیر کے لیے تزکیہ کے بارے میں گفتگو شروع ہوئی تو زبان مبارک سے فرمایا کہ مرد کا کمال چار چیزوں سے ہوتا ہے کم کھانا ,کم بولنا ,لوگوں سے کم میل جول کرنا اور کم سونا۔

    پھر وجد اور اجتہاد کے بارے میں گفتگو شروع ہوئی تو اس بارے میں دو شعر پڑھے:

1-گرچه ایزد دہد ہدایت دیں بنده را اجتہاد با دید که

 بندے کو چاہیے کہ وہ کوشش (محنت) کرے

اگرچہ اللہ (خدا) ہی دین کی ہدایت دیتا ہے

 مفہوم:بندے کو کوشش کرتے رہنا چاہیے، اگرچہ ہدایت دینا اللہ ہی کے اختیار میں ہے۔

2-نامه کال را بکثر خواہی خواند ہم   ازین   جا سواد  باید  کرد

تم کچے (ابتدائی) سبق/کتاب کو بار بار پڑھو گے

اور یہیں سے علم (پڑھنا لکھنا) حاصل کرنا چاہیے

مفہوم: ابتدائی کتاب کو تمہیں بار بار پڑھنا ہوگا، کیونکہ علم کی بنیاد یہیں سے قائم کی جاتی ہے۔

-----------------------------------------------------------------------------------------------
-----------------------------------------------------------------------------------------------
-----------------------------------------------------------------------------------------------




[21:51, 3/29/2026] taha nizami: سلام علیکم طبتم 

تمامی یاران طریقت کی خدمت میں عاجزانہ سلام پیش ہے۔ آج ہم درس 

فوائد الفواد

شروع کریں گے تو آئیے محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمتہ اللہ علیہ کی مجلس میں

[22:08, 3/29/2026] Sufia Baji: سلام علیکم طبتم 

تمامی یاران طریقت کی خدمت میں عاجزانہ سلام پیش ہے۔ آج ہم درس 

فوائد الفواد

شروع کریں گے تو آئیے محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمتہ اللہ علیہ کی مجلس میں


فوائد الفواد کتاب کی پہلی مجلس ہے جو کہ اسی ترتیب سے چلیں گی بطور درس مع مشقی انداز میں انشاء اللہ 

آج کی چار مشقیں ہیں

کم بولنا

کم کھانا

کم سونا

کم ملنا

دعاءگو 

قدمبوس مالک و آقا جان 

طہ امینی

[22:18, 3/29/2026] taha nizami: روح نے اپنے رب کو دیکھا۔۔۔اس پہ چونکہ واضح دلیل یا صریح دلیل کہیں موجود نہیں ہے۔۔۔نا علماء میں نا صوفیاء میں۔۔۔۔تو احتیاط بہتر۔۔۔۔

حیرت ہے الست بربکم ہوا ۔

یقیناََ دیکھا مگر کس انداز میں۔ یہ ہی مدارج کا راز ہے۔ 

صوفیاء کی تو بات ہی الگ وہ مست روئیت باری رہتے ہیں۔ خیر یہ راز ہیں اپنے اپنے مدارج کے حساب سے۔

طالب دعاء و اصلاح

[22:21, 3/29/2026] taha nizami: آپ سبھی سے عرض ہے 

رابطہ مرشد کریں سماعت کریں بتصور بارگاہ محبوب الٰہی رح

پھر اپنے مشاہدات بتائیں

میں منتظر رہوں گا۔

آج کی نشست میں مقام قلب کا تذکرہ ہوا ہے۔ دیکھیں کون کون جواب دیتا ہے


[22:29, 3/29/2026] Yasir Nizami: 

یاسر امینی

[22:29, 3/29/2026] taha nizami: سوال:

طہ عامر صاحب، آپ نے بہت خوبصورت انداز میں فرمایا کہ:

"روح نہ مرد ہے نہ عورت، وہ تو امرِ ربّ ہے، نور کی ایک کرن ہے۔ جسم مرد یا عورت ہو سکتا ہے مگر روح نہ مذکر ہے نہ مؤنث۔"

اور پھر آپ نے یہ بھی کہا کہ:

"میرے نزدیک مردِ حق وہ ہے جو باطنی طور پر حقیقت کا مسافر ہو، چاہے ظاہر میں وہ عورت ہو یا مرد۔ اگر حقیقت کا مسافر نہیں تو وہ عورت ہے۔"

میرا سوال یہ ہے:

اگر روح نہ مرد ہے نہ عورت، اور اصل حقیقت روح ہی ہے، تو پھر شریعت نے مرد اور عورت کے لیے الگ الگ احکام کیوں دیے ہیں؟

کیا ظاہری جسم اور باطنی روح کے درمیان یہ فرق صرف ایک عارضی لباس ہے، یا اس میں کوئی گہری حکمت ہے؟

اور دوسرا سوال:

اگر کوئی عورت باطنی طور پر "حقیقت کا مسافر" ہے تو کیا وہ ظاہری طور پر "مردِ حق" کہلانے کی مستحق ہو جاتی ہے؟ یا پھر مرد و عورت کا فرق صرف ظاہری جسم تک محدود ہے، جبکہ باطن میں یہ فرق خ

جی اس میں جو حکمت ہے وہ آگے کی مجالس میں آئیں گی جو کہ واضح ہو جائیں گی۔


یہ پتا چلا کہ ہم لطائف خمسہ کو ابھی تک نہیں سمجھ سکے تو آپ سب سے ہی عرض ہے 

رابط مرشد روانہ صرف 3منٹ کی مشق کریں لطیفہ قلب 

روح کا پہلا مقام ۔

ارے میرے لاڈلوں

انجن سٹارٹ تو کریں



[22:29, 3/29/2026] taha nizami: تو کریں

[22:31, 3/29/2026] taha nizami: سلام علیکم طحہٰ بھائی

یاسر امینی

وعلیکم السلام ۔

طہ بھائی


سورہ طہ

یہ میرے مالک و مرشد کا عطا فرمودہ نام ہے۔

میں کچھ بھی نہیں۔

[22:31, 3/29/2026] Adnan Zafar Nizami QRC: جی اس میں جو حکمت ہے وہ آگے کی مجالس میں آئیں گی جو کہ واضح ہو جائیں گی۔


یہ پتا چلا کہ ہم لطائف خمسہ کو ابھی تک نہیں سمجھ سکے تو آپ سب سے ہی عرض ہے 

رابط مرشد روانہ صرف 3منٹ کی مشق کریں لطیفہ قلب 

روح کا پہلا مقام ۔

ارے میرے لاڈلوں

انجن سٹارٹ تو کریں

حضرت سوال اگیا تو اپ کی اجازت سے کر بیٹھے

[22:32, 3/29/2026] taha nizami: حضرت سوال اگیا تو اپ کی اجازت سے کر بیٹھے

مشق کریں مشاہدات رقم بیاض کریں ۔ اصلاح لیں

[22:32, 3/29/2026] Adnan Zafar Nizami QRC: مشق کریں مشاہدات رقم بیاض کریں ۔ اصلاح لیں

جی بہتر

[22:33, 3/29/2026] taha nizami: جی بہتر

اب آپ ضرور دیں بلکہ سب دیں۔ یہ ضروری ہوگیا ہے مشق کی واضح کمی لگی۔

[22:34, 3/29/2026] Nahid Nasim Nizami: سلام علیکم طبتم 

تمامی یاران طریقت کی خدمت میں عاجزانہ سلام پیش ہے۔ آج ہم درس 

فوائد الفواد

شروع کریں گے تو آئیے محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمتہ اللہ علیہ کی مجلس میں

Salamun alaikum 

Nahid Amini

[22:37, 3/29/2026] taha nizami: علم روحانی اسباق و مقام میں پڑھایا جا چکا ہے۔ 

لطائف خمسہ 

لطائف ستہ

سلطان الاذکار

تہلیل لسانی

پاس انفاس

دوائر ثلاثہ 

مراقبات

قلب۔ روح۔ سری۔ خفی۔اخفی

فنافی الشیخ

فنافی اللّٰہ ۔۔۔

[22:37, 3/29/2026] Waseem Farooqi: سلام علیکم طبتم 

تمامی یاران طریقت کی خدمت میں عاجزانہ سلام پیش ہے۔ آج ہم درس 

فوائد الفواد

شروع کریں گے تو آئیے محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمتہ اللہ علیہ کی مجلس میں

Assalam o alaikum 

Respectful Teacher 


Adna student 

Waseem Farooqui Amini

[22:43, 3/29/2026] taha nizami: آپ سب کی خدمت عرض ہے۔

اس مجلس محبوبی میں کوئی  بات سمجھ نہیں سکیں براہ کرم بلاجھجک پوچھ لیا کریں۔

دعاگو

[22:44, 3/29/2026] taha nizami: آپ سب کی خدمت عرض ہے۔

اس مجلس محبوبی میں کوئی  بات سمجھ نہیں سکیں براہ کرم بلاجھجک پوچھ لیا کریں۔

دعاگو

وائس میں

[22:44, 3/29/2026] Adnan Zafar Nizami QRC: علم روحانی اسباق و مقام میں پڑھایا جا چکا ہے۔ 

لطائف خمسہ 

لطائف ستہ

سلطان الاذکار

تہلیل لسانی

پاس انفاس

دوائر ثلاثہ 

مراقبات

قلب۔ روح۔ سری۔ خفی۔اخفی

فنافی الشیخ

فنافی اللّٰہ ۔۔۔

اسے ریپیٹ کریں گے

[22:45, 3/29/2026] taha nizami: آپ سب بھی اپنے گھروں میں لازمی کتاب

 فوائدِ الواد 

لازمی رکھیں۔


https://dars-e-tasawuf.blogspot.com/?m=1

[23:42, 3/29/2026] taha nizami: https://linktr.ee/tahanizami


[16:53, 3/30/2026] taha nizami: انشاءاللہ بہت جلد آن لائن بھی ملیں گے۔


https://fawaidulfawad.blogspot.com/

قدمبوس مالک و آقا جان

طہ امینی








Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !