نجانے کون سی منزل تھی یہ خدا جانے
سنبھل سنبھل کر قدم رکھ رہے تھےدیوانے
سنبھل سنبھل کر قدم رکھ رہے تھےدیوانے
[23:02, 6/8/2026] taha nizami:
سلام علیکم طبتم
تمامی یاران طریقت کی خدمت میں عاجزانہ سلام پیش ہے۔ درس *فوائد الفواد*حصہ دوم کی دستک پیش خدمت ہے۔
شروع کرتے ہیں تو آئیے محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمتہ اللہ علیہ کی مجلس میں
عید غدیر میلاد مصطفیﷺ اور کاملین کے عرس اور جتنے بھی خاص دن ہیں ان سب کی حقیقت۔۔۔۔۔🙏🏼🌊💫
ایک مختصر درس حقیقت کی نظر سے صرف اہل دل کے لیے.....😊♥️
عیدِ غدیر ہو، عیدِ میلاد ہو یا کسی ولیٔ کامل کی یاد میں منعقد ہونے والی کوئی محفل محبت کا اظہار اپنی جگہ ایک خوبصورت چیز ہے۔۔۔۔
خوشی منانا، لنگر بانٹنا، نعت و منقبت پڑھنا، ذکر کرنا، یہ سب اپنی جگہ باعثِ خیر ہو سکتا ہے
مگر ایک سوال ہے جو ہر عاشق کو اپنے دل سے ضرور پوچھنا چاہیے۔۔۔۔؟؟🤔
کیا ہم ان ہستیوں کی خوشی کے لیے وہ کر رہے ہیں جو وہ ہم سے چاہتے ہیں، یا صرف وہ کر رہے ہیں جو ہمیں اچھا لگتا ہے۔۔۔۔؟
حقیقت یہ ہے کہ مولا علیؑ کو ہمارے کیک کاٹنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ۔ حضور ﷺ کو ہمارے قصیدوں سے کوئی نیا مقام حاصل نہیں ہوتا۔۔اور اولیاء اللہ ہماری تعریفوں کے محتاج نہیں ہوتے۔
یہ وہ ہستیاں ہیں جن کے درجات اللہ نے بلند فرمائے ہیں۔اور یہ وہ ہستیاں ہیں جنہوں نے اللہ کے قرب کی وہ منازل طے کر لی ہیں جہاں اپ کی تعریفیں نہ بڑھا سکتی ہیں نہ کم کر سکتے ہیں۔۔۔۔
ہماری زبانیں ان کی شان بڑھا نہیں سکتیں اور نہ ہماری خاموشی ان کے مقام کو گھٹا سکتی ہے۔
اصل بات کچھ اور ہے۔۔۔۔🙏🏼
فرض کریں ایک مرشدِ کامل، ایک سچا استاد، ایک خیر خواہ رہبر برسوں آپ کو حق کا راستہ سمجھاتا رہے۔ نفس کی پہچان سکھائے، اللہ کی معرفت کا در کھولے، کردار سنوارنے کی تعلیم دے، سچ بولنا، امانت داری، اخلاص اور تقویٰ سکھائے۔۔۔
لیکن شاگرد اس کی کسی بات پر عمل نہ کرے دو نمبری بھی کرتا رہے، نفس کی غلامی بھی کرتا رہے، لوگوں کے حقوق بھی مارتا رہے، اور پھر جب مرشد آئے تو دیگیں لے آئے، لنگر لے آئے، قربانی کے بکرے لے آئے، قصیدے پڑھے، نعرے لگائے اور دھمال ڈالے۔
سوچنے کی بات ہے کیا ایک کامل مرشد اس سے خوش ہوگا....؟🤔
بالکل بھی نہیں ہرگز نہیں....
وہ ہستیاں اس دن خوش ہوگا جب اس کا شاگرد اس کی نصیحتوں پر سچا عمل کرنا شروع کرے گا۔۔۔۔۔🙏🏼
اللہ والوں کی نگاہ میں سب سے بڑی نذر بکرے نہیں ہوتے، سب سے بڑی نذر اپنا نفس کی قربانی ہوتی ہے۔۔۔
سب سے بڑا لنگر دیگوں کا نہیں ہوتا بلکہ محبت، اخلاق، علم اور خدمت کا ہوتا ہے۔
سب سے بڑا جشن نعروں کا نہیں ہوتا بلکہ اپنے اندر کی تاریکیوں پر فتح کا ہوتا ہے۔
اسی لیے میں کہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص غدیر مناتا ہے تو مولا علیؑ کے عدل کو بھی اپنائے، ان کی فقیری کو بھی سمجھے ان کے علم کی طلب بھی اپنے اندر پیدا کرے ان کی طرح حق کے سامنے سر جھکائے اور باطل کے سامنے ڈٹ جائے یہی غدیر کا زندہ پیغام ہے۔
اگر کوئی میلاد مناتا ہے تو حضور ﷺ کی رحمت، اخلاق، سچائی، عاجزی اور محبت کو بھی اپنی زندگی میں اتارے۔ یہی میلاد کا حقیقی نور ہے۔
ورنہ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص پانی کی تعریفیں کرتا رہے مگر پیاسا ہی مر جائے۔
سورج کے قصیدے پڑھتا رہے مگر روشنی میں قدم نہ رکھے۔ راستے کے نشانوں کو چومتا رہے مگر منزل کی طرف ایک قدم بھی نہ بڑھے۔
محبت کا کمال شور میں نہیں شعور میں ہے۔
عقیدت کا کمال نعروں میں نہیں کردار میں ہے۔
اور نسبت کا کمال محفلوں میں نہیں تبدیلی میں ہے۔
حقیقی محبت کی پہچان نعروں سے نہیں بلکہ کردار سے ہوتی ہے۔
اگر کوئی مولا علیؑ کا عاشق ہے تو اس کے اندر حق، عدل، شجاعت اور فقیری نظر آنی چاہیے۔
اگر کوئی حضور ﷺ کا دیوانہ ہے تو اس کے اخلاق، عاجزی، رحمت اور اخلاص میں مصطفوی رنگ جھلکنا چاہیے۔اگر کوئی خود کو اللہ کا عاشق بولتا ہے تو اس کے اندر اللہ کی جو صفات ہیں ان کا رنگ ضرور جھلکنا چاہیے اگر اللہ رحمن ہے تو تمہارے اندر بھی رحمانی صفات ہونی چاہیے اگر وہ رحیم ہے تو تمہارے اندر بھی رحیم والی صفات ہونی چاہیے سمجھنے والے سمجھ جائیں گے۔۔۔۔
اور اگر کوئی کسی مرشدِ کامل کا شاگرد ہے تو اس کے کردار کو دیکھ کر لوگ خود سمجھ جائیں کہ اسے کسی صاحبِ نظر کی صحبت نصیب ہوئی ہے۔
محبت کا کمال یہ نہیں کہ لوگ آپ کے محبوب کو آپ کی زبان سے پہچانیں بلکہ یہ ہے کہ لوگ آپ کے کردار کو دیکھ کر ہی آپ کے محبوب کو پہچان لیں۔
أَوْلِيَاءُ اللَّهِ الَّذِينَ إِذَا رُؤُوا ذُكِرَ اللَّهُ
"اللہ کے ولی وہ ہیں کہ جب انہیں دیکھا جائے تو اللہ یاد آ جائے۔"
ایک اور روایت میں ہے:
أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟ ... الَّذِينَ إِذَا رُؤُوا ذُكِرَ اللَّهُ تَعَالَى
"کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ... وہ لوگ کہ جب انہیں دیکھا جائے تو اللہ تعالیٰ یاد آ جائے۔"
جس دن انسان کی زندگی ان پاک ہستیوں کی تعلیمات کا آئینہ بن جائے اس دن اس کا ہر سانس میلاد ہے ہر دن غدیر ہے، اور ہر قدم اللہ والوں کی خوشی کا سبب ہے۔
******************************************************************************
[23:20, 6/8/2026] Saba Dilshad:
با ادب با ملاحظہ
معلم : خواجہ طہ عامر نظامی
دن :- پیر
کلاس کا وقت :- 11:00pm to 11:40pm
عنوان :- درس فوائد الفوائد
تاریخ : 08 جون 2026
معاونہ : کیپٹن صباء دلشاد امینی🫡
************************************
[23:05, 6/8/2026] taha nizami:
پیلی پرچی
یہ معمولاتِ چشت کا خاصہ ہے
[23:07, 6/8/2026] taha nizami:
مرشد مالک امین الحق امین سلسلہ
ہر دعا میں ان کی آمین ربنا کا ساتھ ہو


